لالچ انسان کو مروا دیتا ہے، سانچ کو آنچ نہیں، جنہوں نے کام کرنا ہوتا ہے وہ ہر حالت میں کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ارادہ ہو راستہ نکل ہی آتا ہے
مصنف کا تعارف
مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 410
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی 20 ٹیم کا انتخاب، شاداب باہر
خاتون افسر کی پہلی پوسٹنگ
مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ٹی ایم اے بہاول پور کی خاتون پلاننگ افسر مس صائمہ کی پہلی پوسٹنگ تھی۔ بعد میں وہ وفاقی حکومت کے کسی محکمہ میں چلی گئیں۔ اس نے نہ صرف 50 لاکھ کے واجبات وصول کئے بلکہ ٹی ایم اے کے بجٹ میں تقریباً 3 کروڑ کے اضافی نئے ذرائع آمدن بھی تلاش کئے۔ اس نے بھی نادہندگان سے بقایات جات کی وصولی، غیر قانونی تعمیرات کو راتوں رات سیل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی 167 لاہور کے انتخاب میں ن لیگ کے ملک محمد شفیع بلا مقابلہ منتخب
احتجاج اور حکومتی ردعمل
اگلے روز کچھ احتجاج ہوا۔ وفد پہلے ڈی سی او بہاول ور سے ملا، وہاں سے انکاری پر کمشنر کے پاس آیا۔ ان کا سخت مؤقف وفد کی بڑی مایوسی میں بدل گیا۔ رقم ادا کر کے ہی عمارات ڈی سیل ہوئی تھیں۔ سچ تو یہ تھا کہ خاتون افسر نے اپنے ایڈمنسٹریٹر کی بھی سفارش نہیں مانی تھی۔ کمشنر ہمیشہ ان کی کارکردگی کی مثال دیا کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور مصر دہشت گردی کے خلاف متحد، دفاعی و معاشی شراکت داری پر اتفاق
محنت کا ثمر
تھوڑی سی سختی اور بہت سی محنت سے ہم ٹی ایم ایز کو تین چار ماہ کے عرصے میں تقریباً اڑھائی کروڑ کے واجبات دلانے میں کامیاب ہوئے۔ یوں کئی ٹی ایم ایز اپنے ملازمین کی تنخواہیں دینے کے قابل ہو گئیں۔ محتاط اندازے کے مطابق ہماری کوشش سے پوری ڈویثرن کی ٹی ایم ایز کے بجٹ میں تقریباً 3 کروڑ کی اضافی رقم جمع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں ہلکے میں مت لینا، آئی پی ایل کھیلنے آئے تو ماریں گے: بنگلہ دیشی کرکٹرز بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر، شاہ رخ خان کو بھی دھمکیاں
سرکاری افسران کی ذمہ داری
میں اس بات کا قائل ہوں کہ اگر سرکاری افسران اپنی ذمہ داری لالچ، دھونس اور دھمکی میں آئے بغیر انجام دیں تو عوام کی 50 فی صد مشکلات اسی لیول پر ختم ہو جائیں۔ ہر شخص اپنی ذمہ داری کا دو جگہ جواب دہ ہے: ایک؛ اپنے ضمیر کی عدالت میں اور دوسرا؛ اللہ کی عدالت میں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت کو وارننگ دے دی
سچائی کی اہمیت
لالچ انسان کو مروا دیتا ہے، ذلیل کروا دیتا ہے جبکہ حق اور سچ بات انسان کو پار لگاتا ہے۔ سچ عظمت کی بلندیوں پر لے جاتا ہے اور بے ایمانی پستی میں۔ سچ اور حق کا راستہ مشکل ہے لیکن کامیابی بھی اسی میں پنہاں ہے۔ بات سمجھ کی ہے جسے جب اللہ توفیق دے دے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دوسرے کو گالیاں دینے کا نہیں، متحد ہونے کا وقت ہے۔ محمود اچکزئی نے قومی حکومت کے لیے وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
نتائج
یقین کیجئے، چار پانچ ماہ کی محنت نے ٹی ایم ایز کے مسائل بہت حد تک کم کر دئیے تھے۔ عوام کو بہتر سہولیات ملنے لگیں۔ ٹی ایم ایز کی آمدنی میں اضافہ سے ان کے بجٹ بھی بہتر ہو گئے۔ سب سے بڑی contribution یہ ہوئی کہ ٹی ایم ایز اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئیں۔ اللہ نے مجھے میری محنت کا پھل بڑی عزت کی صورت دیا۔
اختتام
”بے شک اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے جسے چاہتا ہے ذلت۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ (جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








