بنگلادیش پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے خدشات ختم
بنگلادیش پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے خدشات ختم
ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے خدشات ختم ہوگئے، آج میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز کا جال بچھا دیا
معاملات طے پا گئے
بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز کے درمیان رات گئے معاملات طے پا گئے جس کے بعد میچز کو ری شیڈیول کردیا گیا اور آج میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جے 10 سی عالمی برآمدی منڈی میں ایف 16 کے مقابلے کیلئے تیار ہے، امریکی جریدہ
نیا شیڈیول کا اعلان
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نئے شیڈیول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کل ملتوی ہونے والے میچز آج کھیلے جائیں گے جبکہ 16 جنوری کو ہونے والے میچز 17 اور 17 جنوری کو ہونے والے میچز 18 جنوری کو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دعایہ ہے نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت اور قومی ہم آہنگی کی نوید ہو: صدر، وزیراعظم
اہم تاریخیں
19 جنوری کا ایلیمینیٹر اور کوالیفائر ون میچ اب 20 جنوری کو ہوگا۔
ٹکٹس کا ری فنڈ
بی سی بی نے ملتوی ہونے والے میچز کے ٹکٹس شائقین کو ری فنڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
بی سی بی کے مطابق 16 جنوری کے میچز کے خریدے گئے ٹکٹس پر شائقین میچز دیکھ سکیں گے۔








