طاقت کا استعمال صورتحال مزید سنگین کردے گا، پاکستانی مندوب
پاکستانی مندوب کا بیان
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران اور خطے کی صورتحال پر تشویش ہے اور طاقت کا استعمال صورتحال مزید سنگین کردے گا، سفارتکاری اپنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: دبنگ خان نے جنگ بندی سے متعلق ایسا کیا لکھا دیا کہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔۔؟جانیے
مستحکم ایران کی اہمیت
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مستحکم ایران پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عروب جتوئی سے رشوت لینے کا مقدمہ، این سی سی آئی اے کے گرفتار افسران کا مزید 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
اقوام متحدہ کا چارٹر
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا چارٹر طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے اور بیرونی مداخلت یواین چارٹر کے بھی خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی نے کہا ہے عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا، علیمہ خان کی اڈیا لہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
پر امن حل کی ضرورت
انہوں نے کہا ہے کہ تمام تنازعات پر امن طریقے اور عالمی قانون کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم چوری کا ذریعہ بن گئی، حکومت کو 25 ارب کا نقصان: چیئرمین پی سی ڈی ایم اے
امید کی کرن
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ایران کی صورتحال جلد نارمل ہوگی، بیرونی دباؤ، اندرونی ہنگامہ آرائی ختم ہوگی۔
پاکستان کی سفارتی کوششیں
انہوں نے بتایا کہ ایران پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے اور مسائل کے حل کے لیے پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔








