عرب ممالک نے پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی کرادی
عرب ممالک کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عرب ممالک نے پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی کرادی۔ وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانی سالک حسین نے بڑی خوشخبری سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: جس معاشرہ میں مظلوم کی داد رسی نہ ہو، جرائم پیشہ لوگوں کو سزا نہ مل سکے، احتساب کا خوف ختم ہو جائے ایسے معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں
ویزوں میں نرمی کی تصدیق
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانی سالک حسین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، قطر، بحرین اور کویت سے ویزا پالیسی میں نرمی پر بات ہوئی، عرب ممالک کی جانب سے مثبت جواب ملا۔
یہ بھی پڑھیں: یوتھ موومنٹ کے میرے گھر پر ۲ اجلاس ہوئے جن میں پرانے دوست شامل ہوئے، ماسوائے اقبال قرشی، شاہد محمود ندیم جو بوجوہ مصروفیات تشریف نہ لا سکے۔
پاکستان اور اٹلی کے درمیان روزگار اسکیم معاہدہ
وفاقی وزیر سالک حسین نے پاکستان کا اٹلی کے ساتھ روزگار اسکیم معاہدہ طے پا جانے کی خبر دی۔ طریقہ کار طے کرنے کے لیے اٹلی سے آئندہ ماہ ٹیم آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نوعمر بچوں کو نشے کا عادی بنا کر وارداتیں کروانے والا ڈکیت گروہ گرفتار
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس
دوسری جانب پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق ہوگیا۔ ڈائریکٹر جنرل کسٹمز اینڈ پورٹ سیکیورٹی احمد بن لاحج الفلاسی کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے وفد کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس کے حوالے سے باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
نئے نظام کی تفصیلات
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مسافروں کی امیگریشن اور متعلقہ کلیئرنس پاکستان ہی میں مکمل کی جائے گی۔ اس نظام کے نفاذ کے بعد مسافروں کو متحدہ عرب امارات پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے نہیں گزرنا پڑے گا اور وہ ڈومیسٹک مسافروں کی طرح سیدھا ایئرپورٹ سے باہر نکل سکیں گے۔ یہ نیا نظام ابتدائی طور پر پائلٹ بنیادوں پر کراچی سے شروع کیا جائے گا۔








