اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کرانے پر کتنے اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی ؟ جانیے
الیکشن کمیشن کی کارروائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کرانے پر 32 ارکان قومی اسمبلی، 50 رکن پنجاب اسمبلی اور 33 رکن سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔
یہ بھی پڑھیں: خیرپور میں بزنس مین کے گھر ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی
معطل کیے گئے قومی اسمبلی کے ارکان
قومی اسمبلی کے رکن سید علی موسیٰ گیلانی، سید عبدالقادر گیلانی، خالد مقبول صدیقی، اختر مینگل کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
معطل کیے گئے صوبائی اسمبلی کے ارکان
رکن پنجاب اسمبلی رانا سکندر حیات، عدنان ڈوگر، عامر حیات اور رکن سندھ اسمبلی آغا شہباز درانی، قائم علی شاہ، تیمور تالپور اور سعید غنی سمیت دیگر کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔








