سپارکو نے شعبان کی چاند کی پیشگوئی کر دی

شعبان المعظم کے چاند کی پیش گوئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں شعبان المعظم کے چاند کے حوالے سے سپارکو کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔

چاند کی پیدائش کا وقت

ایکسپریس نیوز کے مطابق شعبان 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کے حوالے سے اسپیس اینڈ اپرایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ شعبان 1447 ہجری کا نیا چاند 19 جنوری 2025ء کو رات 00:52 پی ایس ٹی پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔

چاند کی عمر اور رویت کے امکانات

سپارکو کے مطابق 19 جنوری 2026ء کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے اور 36 منٹ ہوگی۔ ترجمان کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان متوقع وقت 33 منٹ ہوگا۔ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 19 جنوری 2026ء کی شام کو چاند کو آنکھ سے دیکھنے کے امکانات بہت کم ہیں، جس کے باعث بعید از قیاس ہے کہ یکم شعبان 20 جنوری 2026ء کو ہو۔

حتمی اعلان

سپارکو نے واضح کیا ہے کہ اسلامی مہینے کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔

Categories: ماحولیات

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...