آٹا مہنگا ہو رہا ہے، یہ تندور والوں کو پکڑ کے جرمانے کر رہے ہیں: شیخ رشید
راولپنڈی میں شیخ رشید کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آٹا مہنگا ہو رہا ہے، یہ تندور والوں کو پکڑ کے جرمانے کر رہے ہیں۔ بائیکیا والوں پر اور دکانداروں پر 20،20 ہزار روپے جرمانے کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنشن کے ساتھ تنخواہ کی بھی وصولی، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا
مہنگائی کے خاتمے کی درخواست
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آٹا سستا کریں، مہنگائی کم کریں اور جرمانوں کو ختم کیا جائے۔ ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے کہ جیلوں میں پڑے لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں۔ آدھا شہر انہوں نے جرمانوں کے عوض سیل کیا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے پاکستان کو 100 میزائل دے کر اس کی طاقت بڑھا دی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
عدالتی پیشی کا احوال
’’جنگ‘‘ کے مطابق آج شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تھے، عدالت نے حاضری کے بعد ملزمان کو جانے کی اجازت دے دی۔
مقدمات کی سماعت ملتوی
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔








