بشریٰ بی بی کی بیٹی نے والدہ سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
پشاور کا دورہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی نے اڈیالہ جیل میں والدہ سے ملاقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: مغرب کی سیاسی و معاشی برتری کمزور ہو رہی ہے، مسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا : مشاہد حسین سید
درخواست کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مبشرہ خاور مانیکا نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ کے توسط سے درخواست دائر کی، دائر درخواست میں پنجاب حکومت، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا الیکٹرک بائیکس 2 سال کی اقساط پر دینے کا فیصلہ
بیٹی کی حیثیت
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، درخواست گزار بشریٰ بی بی کی حقیقی بیٹی ہے، جیل رولز کے تحت درخواست گزار کو اپنی بیٹی سے ملنے کا حق ہے۔
ملاقات کی کوششیں
درخواست گزار کے مطابق شیڈول میں ہر منگل کو فیملی سے ملاقات کا دن مقرر کیا گیا ہے لیکن بار بار کوششوں کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل والدہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو والدہ سے فوری ملاقات کرانے کا حکم دے۔








