1 مئی سے متعلق پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے: سلمان اکرم
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کی بیان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے 9 مئی سے متعلق پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی قرار دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ کی تیاریاں، چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز پر حکومت نے فیصلہ سنا دیا
مذاکرات کا ماحول نہیں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سہیل آفریدی کو چند مہینے پہلے نہیں جانتے تھے، وہ پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں اور کسی کو انہیں راستے سے ہٹانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیم میں کوئی معصوم نہیں، ابرار احمد سب سے زیادہ شرارتی، صائم ایوب جتنی دیر سوتا ہے، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، سلمان آغا کا انکشاف
پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ
انہوں نے کہا کہ پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے کیونکہ تفتیش کا عمل مکمل ہونے کے بعد کیسے عدالت نے فارنزک لیب تک بات پہنچائی۔ وہ اس رپورٹ اور تفتیش کے عمل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیرو میں ایشیا پیسیفک اکانمک کارپوریشن کا اجلاس، یہ تنظیم کیا ہے اور اس کی کیا اہمیت ہے؟ آپ بھی جانیے
مذاکرات کے اصول
ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آ رہا۔ جن لوگوں کو اصولوں پر بات کرنی ہے، وہ ہم سے بات کریں۔ انتخابات کو شفاف بنانا ہے، عوامی مینڈیٹ کی واپسی اور آزاد عدلیہ پر گفتگو ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے تعاون سے ترقی کا سفر مزید تیز کیا جا سکتا ہے: وزیراعظم
پی ٹی آئی کے موقف کی وضاحت
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر بات کرنی ہے تو علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو اختیار دیا گیا ہے۔ وہ کسی آسائش کے لیے چور دروازے کے لیے بات نہیں کرینگے اور انہیں مقدمہ عوام کے سامنے رکھنا ہوگا۔ پہلے بھی حکومت کے پاس بیٹھے تھے، بسکٹ چائے پی اور کچھ نہیں ہوا، ملاقات کے لیے بھی وہ کہتے ہیں کہ ہم پوچھ کر بتائیں گے۔
پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری کا ثبوت
واضح رہے کہ پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری نے 9 مئی کے واقعات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق کی تھی。








