قومی اسمبلی میں 2آرڈیننس،7بلز اورقائمہ کمیٹی خزانہ کی رپورٹ پیش کردی گئی
قومی اسمبلی کے اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں 2 آرڈیننس، 7 بلز اور قائمہ کمیٹی خزانہ کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جوش سے کام لینے کا نتیجہ یہ نکلا کہ لاکھوں مسلمان علماء اور سیاسی کارکن انگریز فوج کے ظلم و ستم کا نشانہ بن گئے، پھانسیاں دی گئیں
آرڈیننس کا پیش ہونا
آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل آرڈیننس 2025 اور ریلوے کی منتقلی ترمیمی آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی پیر نے مبینہ طور پر 14 سالہ لڑکی کا ریپ کردیا
بلز کا تعارف
وزیر قانون نے برآمدی ترقی فنڈ ترمیمی بل 2026، پاکستان ٹیلی مواصلات تنظیم نو ترمیمی بل 2026، بیمہ زندگی قومیانہ ترمیمی بل 2026، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2026، علاقہ دارالحکومت اسلام آباد کنڈومینئیم (ملکیت و انتظام) بل 2026، اور متبادل تنازعہ جاتی تصفیہ ترمیمی بلز 2026 ایوان میں پیش کیے۔
انکم ٹیکس بل کی رپورٹ
وزیر قانون نے انکم ٹیکس(ترمیم سوم) بل 2025 پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی۔








