میری جعلی آواز بناکر کسی نے کسی سے پیسے مانگے: سپیکر ایاز صادق کا انکشاف
جعلی آواز کا انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جعلی آواز بناکر پیسے بٹورنے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے
پیسوں کی مانگ کا واقعہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق نے بتایا کہ میری آواز بنا کر کسی نے کسی سے پیسے مانگے، اس شخص نے مجھ سے رابطہ کرکے پوچھا تو میں نے کہا کہ میں نے نہیں مانگے۔
یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی کا دورہ بھارت منتظمین کو 100 کروڑ روپے میں پڑنے کا انکشاف
چالانوں کا معاملہ
دوران اجلاس اعجاز الحق نے کہا کہ میرے پاس 19 چالان آئے ہیں، کل بھی ایک چالان آیا جس پر ایم این اے عالیہ کامران نے کہا کہ یہ پیسے کسی اکاؤنٹ میں تو جاتے ہیں، کتنے اکاؤنٹ پتا لگائے گئے۔
جواب اور تحقیقات
طلال چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر رینٹ اے اکاؤنٹ چل رہا ہے، ہم اس متعلق تمام لوگوں کا پتا لگا رہے ہیں۔
اختیار بیگ نے بتایا کہ ہم نے اس متعلق سٹیٹ بینک کو بھی شامل کیا ہے۔








