صدر آصف علی زرداری کا سعودی شہزادی ہند بنت آل سعود کے انتقال پر اظہار تعزیت
صدر مملکت کا سعودی شہزادی کے انتقال پر افسوس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر انڈہ پھینکے جانے کے بعد تحریک انصاف کا رد عمل بھی آگیا
تعزیت کا اظہار
ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق، صدر مملکت نے شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام سے دلی تعزیت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ کے ڈیزائن پر پروپیگنڈا، ڈی جی پاسپورٹ نے سینیٹ میں وضاحت پیش کردی
شہزادی کی وفات کا اثر
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز کا انتقال مملکتِ سعودی عرب اور شاہی خاندان سے عقیدت رکھنے والوں کے لئے باعثِ رنج ہے۔
دعائیں اور حمایت
انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی قیادت اور قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔








