الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا
انتخابات کا شیڈول واپس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
حکومت کی جانب سے ترمیمی آرڈیننس
’’جنگ‘‘ کے مطابق اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 10 جنوری کو اسلام آباد بلدیاتی حکومت ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، جس میں اسلام آباد میں مقامی حکومت کا ڈھانچہ تبدیل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے امریکا سے مذاکرات کیلئے اہم شرط رکھ دی
الیکشن کا پروگرام واپس لیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی حکومتوں کے الیکشنز کا موڈ بھی تبدیل کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کا پروگرام واپس لیتا ہے۔
پہلے کا شیڈول
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 15 فروری کو بلدیاتی الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا۔








