دہشتگردوں کو پاکستان سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا: وزیراعظم کا قومی پیغامِ امن کمیٹی سے خطاب

وزیر اعظم کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے درمیان گٹھ جوڑ موجود ہے اور ان کے خلاف تمام شواہد ہمارے پاس ہیں۔ دہشتگرد تنظیموں کو دشمنوں کی جانب سے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ دہشتگردوں کو پاکستان سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی سے متعلق خبروں پرعظمیٰ بخاری کا رد عمل بھی آ گیا

قومی پیغامِ امن کمیٹی کا کردار

قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت ملک میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کا کردار انتہائی اہم ہے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ قیامِ پاکستان میں علما ءکرام اور اقلیتی برادری نے بھرپور کردار ادا کیا جبکہ آزادی کے وقت لاکھوں لوگوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دیں۔ پاکستان کے قیام کا مقصد یہ تھا کہ بلا امتیاز سب کو برابر حقوق حاصل ہوں۔ آج پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے جن کی مالیت کھربوں ڈالرز میں ہے۔ ان وسائل کو بروئے کار لا کر ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ اور قرضوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے جو اگرچہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل ظفر چٹھہ کا 72 گھنٹوں میں پنجاب سے منشیات کے خاتمے کا اعلان

پاکستان کی دفاعی کامیابیاں

’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مئی 2025 میں ایک معرکہ پیش آیا جس میں افواجِ پاکستان نے معرکۂ حق میں بھارت کو شکستِ فاش دی۔ افواجِ پاکستان نے اپنی جرات، اعلیٰ ترین تربیت اور بہترین حکمتِ عملی کے باعث یہ کامیابی حاصل کی اور اس معرکے کی قیادت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کی۔ آج پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج دہشتگردی کا سامنا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ پاکستانی شہید ہو چکے ہیں اور چاروں صوبوں کے شہداء نے اپنے خون سے اس وطن کی آبیاری کی ہے۔ پاکستان نے نہ صرف خود قربانیاں دیں بلکہ دنیا کو بھی دہشتگردی سے محفوظ بنانے میں کردار ادا کیا، اس پر دنیا کو پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا: وزیر اعظم شہباز شریف

آگے کا راستہ

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے درمیان گٹھ جوڑ موجود ہے اور ان کے خلاف تمام شواہد ہمارے پاس ہیں۔ دہشتگرد تنظیموں کو دشمنوں کی جانب سے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں تاہم ماضی میں جس طرح دہشتگردی کے ناسور کو ختم کیا گیا، آج بھی اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا جبکہ دہشتگردوں کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا۔

اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت

مزید برآں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج جتنا اتحاد اور یکجہتی درکار ہے، اس کی پہلے کبھی اتنی ضرورت نہیں تھی۔ پیچیدہ قومی معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا تاکہ پاکستان امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھتا رہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...