چابہار بندرگاہ سے علیٰحدگی کا معاملہ، بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی مودی سرکار پر سخت تنقید، کئی سوالات اٹھا دیئے
چابہار بندرگاہ سے علیٰحدگی کا معاملہ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) چابہار بندرگاہ سے علیٰحدگی کا معاملہ، بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی مودی سرکار پر سخت تنقید، کئی سوالات اٹھا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس؛ عدالت کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے کا انکشاف
کانگریس کی تنقید
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق بھارت کی چابہار بندرگاہ سے خاموشی کے ساتھ علیٰحدگی کے معاملے پر اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے مودی سرکار پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے سابق ایم پی اے میاں اعجاز بھٹی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے
سوالات اٹھانے والا بیان
کانگریس رہنما پون کھیڑا نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سوال چابہار بندرگاہ یا روسی تیل کا نہیں ہے، سوال یہ ہے کہ مودی امریکہ کو بھارت کا بازو مروڑنے کی اجازت کیوں دے رہا ہے؟ امریکی دباؤ پر چابہار سے غیر رسمی طور پر پیچھے ہٹنا خارجہ پالیسی میں نئی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔
چابہار بندرگاہ کا انتظام
واضح رہے کہ سال 2024 میں بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھالا تھا۔








