پنجاب کو مکمل طور پر پرامن اور کرائم فری بنانا ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب کو پرامن بنانا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو مکمل طور پر پرامن اور کرائم فری بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کا عزم رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف، پی ٹی آئی نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
ایس ایچ او کی شہادت پر افسوس
ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او سب انسپکٹر عامر رضوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی
انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرنے والے قابل تحسین ہیں۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے شہدائے کرام قوم کا فخر ہیں۔








