لاہور میں جوتوں میں پیسے چھپا کر 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا سیلز مین گرفتار
پولیس نے جعلی ڈکیتی کی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے جوتوں میں پیسے چھپا کر 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج، شورشرابا
ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ
شہزاد خالد نامی ملزم نے پولیس کو 15 پر فون کرکے بتایا تھا کہ دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 50 ہزار کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز، بنچ ڈی لسٹ
پولیس کی فوری کارروائی
ایس پی سٹی کی ہدایت پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا، وقوعہ کی تصدیق نہ ہونے پر کیمروں کو چیک کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا۔ نجی کمپنی کا سیلز مین ملزم اپنے مالک کے پیسوں کو خورد برد کرنا چاہتا تھا اس لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ملزم کی حقیقت فاش
پولیس کی پوچھ گچھ نے ملزم شہزاد کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، ملزم کے قبضہ سے خورد برد کی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی۔
ایس پی سٹی کا بیان
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم نے پیسوں کو اپنے جرابوں میں چھپا لیا تھا، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔








