گیمبلنگ ایپ کی تشہیر کا مقدمہ، عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے 26 جنوری کو طلب کرلیا
مقدمے کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے 26 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے ورک اور وزٹ ویزوں پر پابندی عائد کر دی
عدالت کی سماعت
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ملزمان سبحان شریف اور اسد ندیم نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔ عدالت نے 26 جنوری کو ڈکی بھائی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آئندہ ہفتہ ستاروں کی روشنی میں کیسا گزرے گا؟
سماعت میں وکیل کی درخواست
ڈکی بھائی کی وکیل بیرسٹر امرت نے عدالت میں درخواست دی کہ سعد الرحمان بیمارہیں، حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے سعد الرحمان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے سماعت چھبیس جنوری تک ملتوی کر دی۔
مقدمے کی پس منظر
این سی سی آئی اے نے سعد الرحمان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔








