پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجوں کی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سلیکشن لسٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سرکاری ڈینٹل کالجوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی، پنجاب میں بی ڈی ایس کا کم سے کم میرٹ 94.3273 فیصد رہا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر دنیا کا بڑا عسکری زون بن چکا،مودی خطے کو جنگ میں جھونک رہا ہے:سڈنی انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی ہوشربا رپورٹ جاری
مختلف کالجوں کا میرٹ
سب سے زیادہ میرٹ ڈیمونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کا 94.5808 فیصد رہا، نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان کا میرٹ 94.4394 فیصد رہا۔
فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز لاہور کا میرٹ 94.3758 فیصد، ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 94.3273 فیصد رہا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کے ساتھ وارداتیں کرنے والے گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
سلیکشن لسٹ کی تفصیلات
سلیکشن لسٹ یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے، پنجاب کے چار سرکاری ڈینٹل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 235 سیٹیں ہیں۔
فیس جمع کرانے کی تاریخ
منتخب ہونے والے امیدواروں کیلئے فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 جنوری ہے، فیس چالان یو ایچ ایس کے داخلہ پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔








