پنجاب حکومت کا چھتوں کے ساتھ پارکس میں بھی بسنت منانے کی اجازت دینے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا بسنت کا جشن منانے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے بسنت کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے پارکس میں بھی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کروانے کی استدعا منظور
پارکس اور کھلے مقامات پر پتنگ بازی
صوبائی حکومت کے مطابق چھتوں کے ساتھ پارکس اور کھلے مقامات پر بھی پتنگ بازی ہوگی۔ بسنت 2026 کے دوران پارکس اور کھلے مقامات میں ایس او پیز کے تحت منانے کی اجازت ہوگی، اور لاہور کے پارکس بھی بسنت کی رنگینیوں کا حصہ بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ووٹ لیا ہے تو دلہن بھی ڈھونڈ کردیں، کارکن نے رکن اسمبلی کو روک کر مطالبہ کردیا
ڈی جی پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کا بیان
ڈی جی پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی راجہ منصور کا کہنا تھا کہ بسنت صرف چھتوں تک محدود نہیں ہے، بلکہ پارکس میں بھی جشن منانے کی اجازت ہے۔ پارکس میں بسنت منانے کی مشروط منظوری دے دی گئی ہے۔
ایس او پیز کی لازمی تعمیل
دوسری جانب، ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہے۔ پارکس میں بھی بسنت کی اجازت دے دی گئی ہے، اور پورے لاہور میں بسنت منائی جائے گی۔ پارکس بھی لاہور کے حصہ ہیں۔








