سٹیو سمتھ نے آخری گیند پر سنگل نہ لے کر بابر اعظم کو ناراض کرنے کی وجہ بتا دی۔
آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ کا بیان
سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بگ بیش لیگ کے میچ میں سنگل نہ لینے پر بابر اعظم کو ناراض کرنے والے آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ کا بیان سامنے آ گیا۔ میچ کے بعد پریزنٹیشن میں سٹیو سمتھ نے گفتگو کرتے ہوئے بابر کے شاٹ پر اوور کی آخری گیند پر سنگل نہ لینے کی وجہ بتائی۔
یہ بھی پڑھیں: کئی بار دھوکہ ملا، اب ڈپریشن کا شکار اور تنہا ہوں، اداکارہ خوشبو خان کا انکشاف
سٹیو سمتھ اور بابر اعظم کے درمیان گفتگو
پریزنٹر نے سمتھ سے پوچھا کہ بابر کے شاٹ پر سنگل لینے سے منع کرنے پر آپ کی اور بابر کی کیا گفتگو ہوئی؟ جس پر سمتھ نے جواب دیا کہ 10ویں اوور کے بعد بابر نے مجھ سے کہا کہ Power Surge (2 اوور پر مشتمل بیٹنگ پاؤر پلے) لے لو۔ میں نے بابر کو کہا کہ مجھے ایک اوور اور دے دو، میں چھوٹی باؤنڈری کی طرف پاور سرج لے کر 30 رنز بنانے کی کوشش کروں گا۔ سمتھ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بابر اعظم اس سنگل کو ٹھکرانے پر مجھ سے خوش تھے۔
Power Surge کا طریقہ کار
واضح رہے کہ بگ بیش میں Power Surge وہ 2 اضافی اوورز ہوتے ہیں جن میں فیلڈنگ ٹیم کو صرف 2 فیلڈرز ہی 30 گز کے دائرے سے باہر رکھنے کی اجازت ہوتی ہے، یعنی بیٹرز کے لیے زیادہ باؤنڈریز کا موقع ہوتا ہے۔ بیٹنگ ٹیم پاور سرج 11ویں سے 20ویں اوور کے درمیان کسی بھی وقت لیا جا سکتا ہے۔








