پی ایف یو سی کے وفد کا یو او ایل ویل بیئنگ سنٹر کا دورہ
پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کری ایٹرز کا دورہ
لاہور ٟ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کری ایٹرز کے وفد نے گزشتہ روز دی یونیورسٹی آف لاہور میں قائم ویل بیئنگ سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ اسد نے وفد کو سنٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد میں معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ، چیئر مین پی ایف یو سی و اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ، مرکزی صدر فرید رزاقی، نائب صدر اظہر تھراج، سیکرٹری جنرل وقار اسلم، صدر ویمن ونگ مہوش فضل، ممبر بی او جی عبد الماجد، شہزاد چوہدری، ساجد خان اور مادھو لال سمیت دیگر کالم نگار شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک وارڈنز کی وردی کے ساتھ کیمرے منسلک، بغیر ثبوت چالان نہیں ہونگے
موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کی گفتگو
اس موقع پر موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں 30 فیصد لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ یونیورسٹی آف لاہور میں حالیہ ناخوشگوار واقعات کے بعد ویل بیئنگ سینٹر قائم کیا گیا ہے جس سے ایک طرف سٹوڈنٹس کو ذہنی و نفسیاتی مسائل کا علاج کروانے میں سہولت ہو گی، تو دوسری جانب یونیورسٹی میں ناخوشگوار واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ پاکستان کی دیگر یونیورسٹیز کو بھی ایسے سنٹرز بنانے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے سیاحت کے لیے 50 سالہ روڈمیپ لانچ کر دیا
ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ تصور بہت غلط ہے کہ اگر کسی کو ذہنی مسائل کا سامنا ہو تو اسے مینٹل سے تشبیہ دی جاتی ہے، حالانکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔ باہر کے اکثر ممالک میں ہیپی نیس کو ایک سبجیکٹ کے طور پر پڑھایا جاتا ہے اور موٹیویشنل سپیکرز کی خدمات لی جاتی ہیں لیکن ہمارے ہاں ابھی عوام میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔
ویل بیئنگ سنٹر کی خدمات
ڈائریکٹر ویل بیئنگ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ اسد نے وفد کے ممبران کو سنٹر کے بارے میں بتایا کہ یو او ایل ویل بیئنگ سنٹر میں سٹوڈنٹس، ٹیچرز اور سٹاف کے لیے مفت علاج معالجے اور آگاہی فراہم کی جائے گی۔ اس کا میکنزم طے کرتے ہوئے ہم نے تمام یونیورسٹی کی اسیسمنٹ کرنے کا پروگرام بنایا ہے، جس کے لیے ٹیچرز، کلاس کے سی آر، جی آر ہمیں ذہنی مسائل سے دو چار سٹوڈنٹس کو ریفر کریں گے جبکہ سٹوڈنٹس اپنے طور پر بھی سنٹر میں آکر اپنے مسائل بتا سکتے ہیں۔ سنٹر میں کلینکل سائکالو جسٹ، کونسلنگ سائکالوجسٹ اور ہیلتھ سائیکالوجسٹ بھرتی کیے گئے ہیں جو ایسے افراد کی اسیسمنٹ کریں گے۔








