محمود اچکزئی اور نواز شریف کے رابطے کا مجھے علم نہیں، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور نواز شریف کے رابطے کا مجھے علم نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ آج ہم نے بہتر اور مثبت اقدام کیا ہے، پی ٹی آئی بھی مثبت اقدامات کرے، اس طرح اعتمادی سازی ہوتی ہے۔ اگلے ہفتے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا پراسس شروع ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سفارتکاری کے میدان میں تاریخ ساز کردار ادا کرنے والی بہادر خواتین قوم کا سرمایہ ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
آچکزئی کے بارے میں رانا ثناء اللّٰہ کا مؤقف
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی اور نواز شریف کے رابطے کا مجھے علم نہیں، اچکزئی ہمارے مشکل وقت کے ساتھی ہیں، ان کے بارے میں نواز شریف اور شہباز شریف کے مثبت خیالات ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ڈائیلاگ کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی والے جب ملتے ہیں تو کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے آخری ملاقات 4 نومبر کو ہوئی، انکی صحت پر تشویش ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو لوگ انتشار کی طرف چلے جائیں گے، بیرسٹر گوہر
اپوزیشن کی جماعتوں کے درمیان رابطہ
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی والے یہ بھی کہتے ہیں کہ بانی سے ملنے کا موقع ملے تو وہ ان کو آمادہ کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے اپوزیشن اراکین کی رائے معلوم کرنے کے بعد پراسس کیا اور محمود خان اچکزئی کا نوٹیفکیشن ہوگیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس کے بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کا پراسس چیئرمین سینیٹ کے آتے ہی شروع ہوجائے گا۔
پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کا کردار
اُن کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا پراسس شروع ہوجائے گا، پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی واپس آئے اور اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی بیٹھے، انہیں کچھ چیزوں پر حکومت سے تعاون کرنا چاہیے اور بعض جگہوں پر اپنے معاملات میں بہتری لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی تیاریوں سے لگتا ہے کہ وہ 8 فروری کی کال کو واپس نہیں لیں گے، وہ احتجاج کی ناکامی کے بعد پارلیمنٹ میں آئیں اور بھرپور کردار ادا کریں۔








