عوام کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے
بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوام کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، قطر، عمان نے ٹرمپ کو اس بات پر قائل کیا کہ ایران کو ایک موقع اور ملنا چاہیے، سعودی عہدیدار کا انکشاف
نیپرا کی سماعت
سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی 29 جنوری کو سماعت کرے گی۔ منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک اور ڈسکوز کے صارفین پر مجموعی طور پر 4 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ادبی شخصیت اور ماہر تعلیم ڈاکٹر اسامہ صدیق کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد
بجلی کی پیداوار کی تفصیلات
درخواست کے مطابق دسمبر میں مجموعی طور پر 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ ماہ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 62 پیسے رہی۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کو سیلابی نالوں، نہروں اور دریاؤں میں نہانے سے روکیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی والدین سے اپیل
پیداوار کا حصہ
سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں بجلی کی پیداوار میں ہائیڈل کا حصہ 18.07 فیصد، مقامی کوئلے سے 13.99 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد رہا۔ قدرتی گیس سے 11.20 فیصد جبکہ درآمدی گیس سے 17.24 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
نیوکلیئر پیداوار
درخواست میں مزید بتایا گیا کہ نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار دسمبر میں 25.05 فیصد رہی، نیپرا کی جانب سے سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا جس کے اثرات بجلی صارفین کے بلوں پر پڑنے کا امکان ہے۔








