عوام کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے
بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوام کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی رہنما شازیہ مری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والا قرار دے دیا
نیپرا کی سماعت
سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی 29 جنوری کو سماعت کرے گی۔ منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک اور ڈسکوز کے صارفین پر مجموعی طور پر 4 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم ٹاؤن موڑپر پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار برہمی ، رپورٹ طلب کر لی
بجلی کی پیداوار کی تفصیلات
درخواست کے مطابق دسمبر میں مجموعی طور پر 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ ماہ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 62 پیسے رہی۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈر خدمت کرتے ہیں، دھمکیاں نہیں دیتے، قدرتی آفت کے وقت انا اور غرور کی نہیں بلکہ عوام کی مدد کی اہمیت ہے،شازیہ مری
پیداوار کا حصہ
سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں بجلی کی پیداوار میں ہائیڈل کا حصہ 18.07 فیصد، مقامی کوئلے سے 13.99 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد رہا۔ قدرتی گیس سے 11.20 فیصد جبکہ درآمدی گیس سے 17.24 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
نیوکلیئر پیداوار
درخواست میں مزید بتایا گیا کہ نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار دسمبر میں 25.05 فیصد رہی، نیپرا کی جانب سے سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا جس کے اثرات بجلی صارفین کے بلوں پر پڑنے کا امکان ہے۔








