لاہور بسنت، ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور کے ریٹس مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا
پتنگ بازی کے موسم کی تیاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پتنگ اور ڈور کے ریٹس مقرر نہیں ہوں گے، انتظامیہ کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں صرف سائز اور میٹریل کے استعمال تک محدود رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ژالہ باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی، مختلف مقامات پر مزید بارش کا امکان
ریٹس کا فیصلہ
لاہور میں بسنت کی تیاری زوروں سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور کے ریٹس مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں صرف سائز اور میٹریل کے استعمال سے متعلق ہوں گی، جبکہ پتنگ اور ڈور فروش اپنی مرضی کے ریٹس پر فروخت کر سکیں گے۔ پتنگوں کی قیمت ایک سو پچاس سے دو سو ستر روپے تک ہو گی۔ ڈور کا پنا دو ہزار دو سو سے دو ہزار پانچ سو روپے تک فروخت ہو گا۔
مہنگائی کی توقعات
مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ کے مطابق پتنگوں اور ڈور کے ریٹس میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔ ضلعی انتظامیہ افسران کے مطابق آئندہ سال بسنت پر قیمتوں کے تعین پر کام کریں گے۔ رجسٹرڈ دکانداروں کو بچا ہوا اسٹاک ڈکلیئر کرنا لازم ہو گا۔








