پاکستان کا اپنا اردو چیٹ جی پی ٹی لانچ، نوجوان پاکستانی نے امریکا میں رہتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا اردو اے آئی ماڈل بنا ڈالا
پاکستانی نوجوان کا بڑا کارنامہ
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا میں زیرِ تعلیم پاکستانی نوجوان اور سیریل انٹرپرینیور تیمور حسن نے ایک اور بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔ انہوں نے اپنے دو ساتھیوں جواد احمد اور محمد اویس کے ساتھ مل کر پاکستان کا اپنا اردو چیٹ جی پی ٹی "قلب" تیار کر لیا ہے جو دنیا کا سب سے بڑا اردو لینگویج ماڈل قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پر آزاد کشمیر کی حکومت پی پی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی: لیاقت بلوچ
ماڈل کی تربیت اور کارکردگی
"قلب" کو تقریباً ایک ارب ستانوے کروڑ الفاظ پر تربیت دی گئی ہے اور اسے سات سے زائد عالمی معیار کے ٹیسٹس پر جانچا گیا ہے، جہاں اس نے موجودہ اردو اے آئی ماڈلز کو واضح طور پر پیچھے چھوڑ دیا۔ ماہرین کے مطابق یہ ماڈل اردو زبان کو نہ صرف بہتر انداز میں سمجھتا ہے بلکہ عام صارف کے لیے عملی سطح پر زیادہ مفید ثابت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا جمع کرنے والا ساتواں بڑا ملک: بھارت اتنی بڑی مقدار میں کیوں ذخیرہ کر رہا ہے؟
منصوبے کا مقصد
اس منصوبے کا مقصد دنیا بھر میں موجود 23 کروڑ سے زائد اردو بولنے والوں کو ان کی اپنی زبان میں جدید مصنوعی ذہانت کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ تعلیم، کاروبار، کسٹمر سروس، ڈیجیٹل ایپس اور وائس بیسڈ سسٹمز جیسے شعبوں میں انقلاب برپا کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی نوجوان نے امریکہ میں پی ایچ ڈی چھوڑ کر فوڈ سٹال لگا لیا، روزانہ کتنا کمانے لگا؟
تیمور حسن: ایک متاثر کن شخصیت
تیمور حسن اس سے قبل 13 اسٹارٹ اپس کامیابی سے لانچ کر کے ایگزٹ کر چکے ہیں، وہ مائیکروسافٹ کپ کے فاتح رہ چکے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے بی ایس کمپیوٹر سائنس فاسٹ یونیورسٹی سے مکمل کی جبکہ اس وقت امریکا میں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ جدید اے آئی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر جگر کے کینسر میں مبتلا، سرجری ہو گی، عوام سے دعاؤں کی اپیل
ٹیکنالوجی کی نئی جدت
تیمور حسن کا کہنا ہے کہ اب ٹیکنالوجی صرف بڑی کمپنیوں یا اربوں ڈالر کے بجٹ تک محدود نہیں رہی، بلکہ چند نوجوان بھی مل کر ایسے منصوبے تیار کر سکتے ہیں جو لاکھوں لوگوں کی زندگی بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
قلب: ایک تاریخی سنگِ میل
ماہرین کے مطابق "قلب" کی تیاری پاکستان کے لیے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے جو ملک کو عالمی ٹیکنالوجی نقشے پر نمایاں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کرے گا.








