پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری

نئے اوقاتِ کار کا اعلان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جو 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک لاگو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا، ملزمان کو معاف کردیا ہے، دفاع میں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کا عدالت میں بیان

سنگل شفٹ سکولوں کے اوقات

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں طلبہ کے لئے پیرتا جمعرات صبح 10 بجے سے دو بج کر 15 منٹ تک تدریسی اوقات ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز کلاسز صبح 10 بجے سے 12 بج کر 30 منٹ تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی رائیونڈ آمد، تبلیغی جماعت کے اکابرین سے ملاقات، ویزا مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

ڈبل شفٹ سکولوں کے اوقات

ڈبل شفٹ سکولوں کے لیے مارننگ شفٹ صبح 10 بجے سے 2 بجے تک اور آفٹر نون شفٹ 2 بج کر 15 منٹ سے 4 بج کر 45 منٹ تک مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کے خلاف قرارداد منظور

اساتذہ کی ذمہ داریاں

اساتذہ کے لیے پیر تا جمعرات کے اوقات میں نصابی تیاری، تربیتی سرگرمیاں اور سی پی ڈی کی شمولیت شامل ہے اور نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اساتذہ کو تربیت اور نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

حاضری کا نظام

مزید برآں اساتذہ کی حاضری متبادل ہفتہ (Alternate Saturday) پر بھی لازمی ہوگی تاکہ تدریسی اور نصابی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔

نئے اوقات کا مقصد

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نئے اوقاتِ کار کا مقصد نہ صرف طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو مؤثراور متوازن بنانا ہے بلکہ اساتذہ کو نصابی تیاری اور تربیت کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور طلبہ کی استعداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...