راولپنڈی، مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ، ملزم گرفتار

راولپنڈی میں نوجوان کا اندھا قتل

راولپنڈی (ویب ڈیسک) تھانہ پیرودھائی کے علاقے سے 2 روز قبل مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان کے اندھے قتل کا معما حل کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔ ملزم نے نوجوان کو شادی شدہ بھانجی سے مبینہ تعلقات کے شبہے پر بھانجی اور اس کے خاوند کے ساتھ مل کر اغوا کیا اور پھندا لگا کر قتل کرکے لاش نالہ لئی میں پھینک دی تھی۔ پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کی ثقافت منفرد اور تنوع سے مالا مال ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام

تفصیلات

تفصیلات میں بتایا گیاہے کہ 26 اکتوبر کو فضل غفار نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ بھانجا سلیم گل میرے ساتھ اعوان چوک میں رہائش پذیر ہے اور 6 دن سے گھر سے پراسرار حالات میں غائب ہے، جس کو تلاش کیا لیکن کچھ پتا نہیں چلا۔ درخواست پر پولیس نے اغوا کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی، تاہم 2 دن قبل مغوی کی لاش نالہ لئی سے ملی، جسے پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قندیل بلوچ کی نویں برسی، آج کے روز اداکارہ کو قتل کردیا گیا تھا۔

تحقیقات کا آغاز

پولیس نے لاش ملنے پر تفتیش کا دائرہ وسیع کیا تو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے تفتیشی افسران کو سراغ ملا کہ مقتول سبزی منڈی میں کام کرتا تھا، جہاں پر اسی علاقے کے عبدالباسط وغیرہ بھی کام کرتے تھے۔ مقتول کے تعلقات باسط کی شادی شدہ بھانجی سے استوار ہوگئے تھے۔ پولیس نے عبدالباسط کو شامل تفتیش کیا تو کیس کی کڑیاں کھلتی چلی گئیں اور انکشاف ہوا کہ عبدالباسط نے بھانجی اور اس کے خاوند کے ساتھ مل کر بھانجی ہی سے مبینہ تعلقات کے شبہے پر نوجوان کو اغوا کیا اور پھندا لگا کر قتل کرکے لاش نالہ لئی میں پھینک دی۔

گرفتاری اور آئندہ اقدامات

بعد ازاں پولیس نے عبدالباسط کو باضابطہ گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھانجی اور اس کے خاوند کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...