سونے کی قیمت میں مزید کمی
سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیف: یوکرینی کرنل کو قتل کرنے والے روسی خفیہ سروس کے ارکان خصوصی آپریشن میں ہلاک
قیمت کی تفصیلات
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے ہے۔
عالمی سونے کی قیمت
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 4595 ڈالر فی اونس ہے۔








