آئی سی سی کا وفد بنگلہ دیش کو بھارت میں کھیلنے پر راضی کرنے کیلئے ڈھاکہ پہنچ گیا
آئی سی سی کا وفد ڈھاکہ میں
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے مذاکرات کے لیے آئی سی سی کے وفد کا پہلا رکن ڈھاکہ پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے ساتھ عوامی سطح پر قطع تعلق کر لینا اور اسے دشمن قرار دینا پاکستان کے مفاد میں نہیں، تجزیہ کار عثمان شامی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز
تفصیلات کے مطابق، آئی سی سی کا دو رکنی وفد بی سی بی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز بھارت میں کھیلنے کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کی عزتیں اچھالنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں: مریم اورنگزیب
حفاظتی انتظامات پر بات چیت
وفد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے حفاظتی انتظامات سے متعلق آزاد رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دروازہ کھولیں جلدی
بنگلادیش کے سیکیورٹی خدشات
واضح رہے کہ بنگلادیش سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنی قومی ٹیم بھارت بھیجنے پر آمادہ نہیں ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس کے میچز بھارت سے باہر منتقل کیے جائیں۔
آئی سی سی کا موقف
دوسری جانب آئی سی سی نے خطرات کو مسترد کرتے ہوئے، وقت کی کمی کے باعث شیڈول برقرار رکھنے کا عندیہ دیا ہے。








