کوہستان کرپشن اسکینڈل، نیب نے ایک اور ملزم کو ایبٹ آباد سے گرفتارکرلیا
کوہستان کرپشن اسکینڈل: ایک اور ملزم گرفتار
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہستان کرپشن اسکینڈل میں ملوث ایک اور ملزم امیر زیب کو ایبٹ آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری،ہر شہر کو جمالیاتی طور پر بہترین نظر آنا چاہیے: مریم نواز
ملزم کی شناخت اور پس منظر
گرفتار ملزم امیر زیب کا تعلق جمعیت علماء اسلام سے ہے۔ ملزم کو احتساب عدالت نے 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
مالی تفصیلات اور عدالت میں پیشی
نیب حکام کے مطابق ملزم کے اکاؤنٹ میں 35 کروڑ 72 لاکھ سے زائد رقم منتقل کی گئی، ملزم کو دوبارہ 27 جنوری کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔








