امریکی جریدے کی سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارتی پالیسیوں پر کڑی تنقید، پاکستان کی کھلی حمایت
بھارتی اقدامات اور امریکی حمایت
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارتی اقدامات پر امریکی جریدے نے پاکستانی مؤقف کی بھرپور حمایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہے: فیصل کریم کنڈی
سندھ طاس معاہدے کی معطلی
امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد جنوبی ایشیا میں پانی کی سیاست نے نیا رخ اختیار کر لیا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی علاقائی کشیدگی بڑھائے گی، بھارت کا دُلہستی اسٹیج۔II منصوبہ سندھ طاس معاہدے کے خلاف قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شکارپور میں چوری کی گیس سے 15 کلو واٹ کا جنریٹر چلا کر غیر قانونی بجلی فروخت کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار
پانی کی سیاست اور انسانی خطرات
رپورٹ کے مطابق بھارت پانی کو اسٹریٹجک ہتھیار بنا رہا ہے، پانی کا بحران جنوبی ایشیا میں بڑا انسانی خطرہ بن سکتا ہے، بھارت کی جانب سے آبی ڈیٹا کی فراہمی روکنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو بارہا کہہ چکے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں، روسی صدر
بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی
عالمی ثالثی عدالت نے واضح کیا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں فوڈ سیکیورٹی کی بنیادی ضمانت ہے، بھارت پر مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے لیے مہیا کرنا قانونی طور پر لازم ہے۔
بھارتی کوششوں کی عدم قبولیت
پانی کو ہتھیار بنانے کی بھارتی کوشش عالمی عدالتوں اور بین الاقوامی قانون کی نظر میں ناقابل قبول ہے۔








