پنجاب میں کوئی کچے پکے کا ڈاکو نہیں ہے جو جرم کرتا ہے انجام کو پہنچتا ہے، طلال چودھری

پاکستان میں ریاست کی بحالی

گوجرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی سیاست نہیں بچائی بلکہ ریاست بچائی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں کتنی شکایات آئیں اور کتنے فیصلے کیے گئے؟ وفاقی محتسب نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

ترقی کی راہ پر پنجاب

پنجاب کے علاقے گوجرہ میں نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جب تک لوگ اپنے فیصلے تول کر اور میرٹ پر نہیں کریں گے آپ کی تقدیر نہیں بدلے گی۔ پنجاب ترقیاتی کاموں میں اب سب سے آگے ہے۔ پنجاب میں کوڑا کرکٹ لوگوں کے گھروں سے اٹھایا جاتا ہے، جبکہ کراچی، پشاور، کوئٹہ میں یہ مسئلہ موجود ہے۔ کسی بھی علاقے میں کچے پکے کا ڈاکو نہیں ہے جو جرم کرتا ہے، اور جو کرتا ہے وہ انجام کو پہنچتا ہے۔ پنجاب کے ہر علاقے میں کارپٹ سڑکوں کا جال بچھا ہوا ہے، جبکہ دیگر صوبوں میں ایسا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سفیر فیصل نیاز ترمذی کی وزیر برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر تھانی بن احمد الزیودی سے ملاقات

امن و امان کی صورتحال

وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امن ہے، لوگ بے فکر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں۔ پنجاب میں تھانے نہیں بکتے، سوشل میڈیا پر اپنی رائے لکھتے ہوئے موازنہ کر لیا کریں۔ پی ڈی ایم کی حکومت میں مہنگائی ضرور ہوئی لیکن ہم نے اپنی سیاست نہیں بچائی بلکہ ریاست بچائی۔

معاشی بہتری کی امید

پچھلے دو اڑھائی سال میں معاشی حالات بہت بہتر ہوئے ہیں اور آئندہ مزید بہتر ہوں گے۔ ہمارے کام کو نعروں سے نہیں، بلکہ دوسروں سے موازنہ کرکے ووٹ دیا کریں۔

Categories: سیاست

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...