عازمین حج کی ٹریننگ، پنجاب بھر میں 2026 کے لیے تربیتی سیشنز کا جامع شیڈول جاری کر دیا گیا
پنجاب میں عازمینِ حج 2026 کے لیے تربیتی سیشنز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں عازمینِ حج 2026 کے لیے تربیتی سیشنز کا جامع شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ تربیت صوبے بھر میں 28 جنوری سے شروع ہو کر 14 فروری 2026 تک جاری رہے گی۔
تربیتی سیشنز کی تفصیلات
لاہور میں فیصل آڈیٹوریم پنجاب یونیورسٹی میں تربیت 28 جنوری سے 4 فروری تک فراہم کی جائے گی۔
فیصل آباد میں عازمینِ حج کے لیے تربیتی سیشنز 13 اور 14 فروری کو اقبال آڈیٹوریم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہوں گے۔ اسی طرح سیالکوٹ کے عازمین کے لئے 13 فروری کو اور گوجرانوالہ میں 6 فروری سے 8 فروری تک صبح شام دو سیشن روزانہ ہوں گے۔
خصوصی سیشز
خصوصی سیشز میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عازمین کو خوراک کی حفظانِ صحت (Food Hygiene) پر بریفنگ دی جائے گی۔ فرسٹ ایڈ سے متعلق ریسکیو 1122 کے ماہرین عازمین کو ہنگامی طبی امداد کی 10 منٹ کی تربیت دیں گے۔ اس کے علاوہ، لیڈی ڈاکٹرز ہر سیشن میں خواتین کے مسائل اور سوالات کے جوابات کے لیے موجود ہوں گی۔ عازمین کو مناسکِ حج کے ساتھ جدید پاک حج ایپ کے استعمال کی بھی تربیت دی جائے گی۔








