وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
دیکھ بھال کے لئے طویل گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔








