کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے نام ’’پیغام‘‘۔۔۔ حکومت سے کیا کہا ؟ جانیے

کوت لکھپت جیل کے اسیر رہنماؤں کا پیغام

لاہور (طیبہ بخاری سے) کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے نام "پیغام" ارسال کیا ہے۔۔۔ حکومت سے کیا کہا؟ آپ بھی جانیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں بھکاریوں اور غیر مجاز وینڈرز کے داخلے پر پابندی

مبارکباد کا پیغام

تفصیلات کے مطابق، کوٹ لکھپت جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنماؤں نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل

امیدیں اور توقعات

اسیر رہنماؤں مخدوم شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز احمد چودھری، عمر سرفراز چیمہ، اور میاں محمود الرشید نے بذریعہ کونسل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ اپنے پیغام میں توقع ظاہر کی ہے کہ محمود خان اچکزئی اپنی فہم و فراست کو برائے کار لاتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہنمائی میں جمہوریت و آئین کی اصل شکل میں بحالی، قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی بالادستی، عوام اور سیاسی کارکنان کے بنیادی حقوق کی حفاظت کا فریضہ انجام دیں گے۔ گذشتہ 4 سال سے ملک جس دلدل میں اور معاشی بدحالی میں گھرا ہوا ہے، اس سے نکالنے کے لیے وسیع تر مشاورت کریں گے۔

حکومتی تبدیلیوں کی ضرورت

اسیر رہنماؤں نے مزید کہا کہ خرابی بسیار کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر ہی دیا ہے تو ایوان بالا سینیٹ میں بھی علامہ راجہ ناصر عباس کو فی الفور اپوزیشن لیڈر مقرر کر دینا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...