کراچی میں آن لائن فراڈ کیس، 7 چینی باشندوں سمیت 12 ملزمان عدالت میں پیش
کراچی میں آن لائن فراڈ کا کیس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کے کیس میں 7 چینی باشندوں سمیت 12 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی شروع
مفرور ملزمان کی حالت
تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزمان میں شامل دو چینی باشندے مفرور ہیں۔ عدالت نے دونوں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی 9 مئی کی کس بات پر معافی مانگیں؟ علیمہ خان
آئندہ سماعت کی تاریخ
اگلی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
قانونی کارروائی کی تفصیلات
پراسکیویشن کے مطابق ملزمان کے خلاف سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کی ضمانت عدالت مسترد کرچکی ہے۔ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی سرمایہ کاری اسکیمیں چلا رہے تھے۔








