ایرانی سپریم لیڈر نے ملک میں پرتشدد احتجاج کے دوران اموات اور نقصانات کے لیے امریکی صدر کو ذمہ دار قرار دے دیا
ایران کے سپریم لیڈر کا بیان
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: صوابی میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر باپ بیٹے کو قتل کردیا، خاتون اور 3 بچے زخمی
احتجاجی مظاہروں کی وجوہات
آیت اللہ خامنہ ای نے جاری بیان میں کہا کہ مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات، نقصانات اور ایرانی عوام پر لگائے گئے بہتان کے لئے امریکی صدر ذاتی طور پر ذمہ دار ہیں اور حالیہ فسادات میں ملوث بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: کمسن پر بدترین تشدد کرنے والا گرفتار
نقصان اور متاثرین
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکہ سے تعلق رکھنے والوں نے مظاہروں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے، اور ان مظاہروں میں کئی ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ایران کی حکمت عملی
انہوں نے واضح کیا کہ ہم ملک کو جنگ میں نہیں گھسیٹیں گے، لیکن ہم ملکی اور بین الاقوامی مجرموں کو سزا دیے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔








