پاکستانی نژاد برطانوی رکن اسمبلی کا اپنی حکومت کے خلاف شدید احتجاج
زارا سلطانہ کی برطانوی وزیراعظم پر تنقید
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی وزیرعظم کیئر سٹارمر کی اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کے عہد پر ان ہی جماعت کی پاکستانی نژاد رکن اسمبلی زارا سلطانہ نے اسمبلی میں کھڑے ہوکر شدید تنقید کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 20کلو آٹے کا تھیلا 200روپے سستا ہو گیا
اخلاقی اور قانونی مشورہ
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن اسمبلی زارا سلطانہ نے اپنے ہی جماعت کے وزیراعظم سٹارمر کو مخاطب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ہر وہ کام کریں جو اخلاقی اور قانونی طور پر درست ہو۔
یہ بھی پڑھیں: تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی امن، ترقی اور انسانیت کا راستہ ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
اسلحہ کی فروخت پر پابندی کی ضرورت
زارا سلطانہ نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ اخلاقی اور آئینی کام یہ ہے کہ آپ اسرائیل کو ایف-35 طیاروں سمیت تمام ہتھیاروں کی فروخت پر مکمل پابندی لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف منسٹر پنجاب نے پوچھا کہ بار ایسوسی ایشنز میں مسلم لیگ کیوں ہار رہی ہے؟ خواجہ محمد شریف نے کہا، ”اس سوال کا جواب سچے مسلم لیگی ہی دے سکتے ہیں“۔
اسرائیل کے ہتھیاروں کا استعمال
رکن اسمبلی زارا سلطانہ نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ اسرائیل ان ہتھیاروں کو کہاں اور کس کے خلاف استعمال کرے گا۔
عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس
پاکستانی نژاد رکن اسمبلی نے اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کو افسوسناک رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی سنجیدہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔








