وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سربراہ یورپین خارجہ امور کا ٹیلیفونک رابطہ
ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور یورپین خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں سپہ سالار کی اینٹری، آرمی چیف کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بڑھ گیا، پاک افواج زندہ باد کے نعرے
تعلقات میں مثبت رفتار
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان اور یورپی یونین تعلقات میں مثبت رفتار کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے متعلق مقدمے میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ
علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت
دونوں رہنماؤں نے ایران سمیت حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
مکالمے کی اہمیت
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے پائیدار مکالمے اور مشغولیت کی اہمیت کا اعادہ کیا جبکہ دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔








