ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل

سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
حالات اب انشاءاللہ بہتری کی جانب چل پڑے ہیں۔ آنے والے دنوں میں آپ کو بڑی آسانیاں ملیں گی ہر کام میں اور جس قدر رکاوٹیں محسوس کی جا رہی تھیں، اب ان کا خاتمہ بھی ہو گا۔ آپ اپنے مستقبل کی پلاننگ کرلیں اب وہ سلسلہ شروع ہوگا جو برسوں تک چلے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار تھے، اب ان کو پردہ ¿غیب سے بہت بڑی مدد ملنے والی ہے فکر مند نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ہوگئے لیکن عید کہاں منائیں گے؟ جانیے

برج ثور

سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وارثتی امور والے معاملے میں بہتری کا امکان ہے۔ آپ کا حق انشاءاللہ آپ کو ضرور ملے گا اور جس بھی طرف سے مخالفت چل رہی تھی، وہ فوری رُک جائے گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار وغیرہ کی بندش کا شکار تھے وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جن کو کاروبار میں مشکلات پیش آ رہی تھیں، وہ اب تیزی سے دور ہوتی نظر بھی آرہی ہیں۔ بالکل فکر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ ؛سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

برج جوزہ

سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات مقدمے انکوائری جیسی مسائل کا شکار ہیں، وہ انشاءاللہ اس سے بڑی تیزی سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جیل میں بند افراد بھی اب باعزت طور پر بری ہو سکیں گے۔ البتہ ان دنوں جو لوگ من پسند جگہ شادی کرنا چاہتے ہیں ان کو ناکامی ہوگی اور بعض شادی شدہ افراد کے لئے تھوڑا سا مشکل وقت ہے کوشش کریں کہ صبر سے نکل جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس آج طلب، سیاسی و سلامتی امور پر غور ہوگا

برج سرطان

سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ملازمت میں تبدیلی کا امکان اور جو رکاوٹ کافی دنوں سے تنگ کررہی تھی وہ دور ہو سکے گی۔ آپ جس کوشش میں کافی دنوں سے لگے ہوئے تھے وہ بھی اب کامیاب ہوگی۔ اس وقت روزگار کے حوالے سے بھی انشاءاللہ اچھی خبریں آنے کی امید ہے اور جو سلسلہ بن نہیں رہا تھا وہ اب بن جائے گا۔ آپ پریشان نہ ہوں اللہ نے چاہا تو آنے والے دن بڑے شاندار ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے اپنے شہریوں کو امریکہ کا سفر کرنے سے روک دیا

برج اسد

سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت آپ کو بڑے تحمل سے چلنے کی اشد ضرورت ہے۔ غصہ نہیں کرنا، آپ کے سامنے کچھ ایسی باتیں آئیں گی جو آپ کے لئے واقعی غصہ دلانے والی ہوں گی، مگر آپ نے خود پر قابو رکھنا ہے اور ہر اس عمل سے دور رہنا ہے جس سے آپ کی پوزیشن خراب ہو۔ اس وقت ضرورت جو بھی ہے وہ انشاءاللہ پوری ہوگی۔ آپ روزگار کے اوپر خاص طور پر توجہ دیں تاکہ کوئی بڑا فائدہ ملے۔

یہ بھی پڑھیں: رپورٹر کی جانب سے ‘میڈیم پیسر’ پکارے جانے پر جسپریت بمراہ برا مان گئے

برج سنبلہ

سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بار پھر غور کرلیں کہ آپ کو کس طرف جانا ہے۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے اور آپ چلے جا رہے ہیں، اس وقت حالات ایسے نہیں ہیں کہ اپنی من مانی کی جائے۔ ابھی استخارے سے مدد لے کر چلیں گے تو بہتر رہے گا۔ اس سے نقصان کا خطرہ کم ہو جائے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار تھے وہ اب انشاءاللہ کام پر لگ جائیں گے اور جن کو سفر کرنا ہے وہ بھی تیاری کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایوان صدر میں تین بڑوں کی بیٹھک، ملکی ترقی کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ

برج میزان

سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ ان مسائل میں گرفتار ہیں جن کو لے کر ابھی تک نجات نہیں مل رہی، یہ سب ذہن کی پیداوار ہے۔ آپ دل و دماغ سے ہر چیز نکال دیں اور یاد رکھیں کہ اللہ کی رضا کے بغیر تو پتہ بھی نہیں ہل سکتا پھر آپ کو کوئی کیسے نقصان پہنچا سکتا ہے۔ بس اپنے معاملات سیدھے رکھنے کی ضرورت ہے۔ انشاءاللہ آنے والے دن اچھے ہیں۔ تمام تر پریشانیاں ختم ہوں گی اور نئے راستے بن سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

برج عقرب

سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں وہ انشاءاللہ اب یہاں سے تیزی سے نکل سکیں گے اور جو رکاوٹیں وغیرہ برسوں سے چلی آ رہی تھیں وہ اب ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس وقت حالات انشاءاللہ آپ کے حق میں ہیں جن کاموں میں بھی اللہ کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہو جانے کا پورا امکان موجود ہے۔ اولاد کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر، ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا

برج قوس

سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اس طرف سے انشاءاللہ فائدہ ملے گا، جہاں سے آپ کے وہم گماں میں بھی نہ تھا اور آپ کے لئے حالات بھی اب سازگار ہو رہے ہیں اور جس کام میں رکاوٹیں وغیرہ آ رہی تھیں وہ دور ہوتی چلی جائیں گی۔ ان دنوں آپ کو جس بھی طرف سے امید نہ تھی اس طرف سے مالی فائدہ ملے گا۔ رشتے وغیرہ کی بندش اب ٹوٹ گئی ہے۔ اس لئے اس حوالے سے خوشخبری آنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پولیس کا انوکھا کارنامہ، ملزم کی بجائے جج کا نام چوری کے کیس میں ڈال دیا

برج جدی

سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو اس وقت جو بھی خطرہ محسوس ہو رہا ہے اس کو ذہن سے نکال دیں، انشاءاللہ سب ٹھیک ہے اور سب ٹھیک رہے گا۔ بلکہ جو لوگ مخالفت کررہے تھے وہ اب اس میں سے خودبخود نکل جائیں گے اور آپ کی جان کو سکون حاصل ہوگا۔ اس وقت گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی کم ہو سکے گی اور جس بھی طرف سے پیسے کی امید لگا رکھی تھی وہ پوری ہونے جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے اپنے بیان میں کسی کا نام نہیں لیالیکن اس نے خود کو پہنچا لیا : شاہد آفریدی

برج دلو

سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
عشق و محبت میں کامیابی کا امکان اور پسند جگہ رشتہ طے ہو سکتا ہے۔ جو لوگ روزگار کے لئے بیرون ملک سفر کرنا چاہ رہے تھے، ان کو اب آسانیاں ملیں گی۔ جس نے بھی اپنا نیا کام شروع کرنا ہے، وہ کرلیں ان کو بہتری ملے گی اور جو راستہ برسوں سے بند تھا وہ کھلنے کا امکان ہے، ہر طرح کی بندش وغیرہ سے بھی نجات ملنے والی ہے۔

سیارہ مشتری

19 فروری سے 20 مارچ
آپ کافی دنوں سے بدنظری والی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔ اس وقت آپ کو روحانی حل کی ضرورت ہے۔ اپنا صدقہ دیں، نظر اتاریں اور روزانہ 1000 مرتبہ اللہ اور ہر نماز کے بعد اللہ الحبیب کی ایک عدد تسبیح ضروری ہے۔ انشاءاللہ تمام تر پریشانیوں سے نکل جائیں گے۔ شرط ہے بس کہ آپ اپنی نظروں کی حفاظت کریں، خاص طور پر سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے ضروری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...