پنجاب حکومت نے گورننس میں بہتری کے لیے اے آئی کو باضابطہ پالیسی کا حصہ بنا دیا

Punjab Government Establishes AI Cell

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے اے آئی، ڈیٹا اور سافٹ ویئر ماہرین پر مشتمل سیل قائم کر دیا۔ پنجاب حکومت نے پہلی بار مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے ایک واضح اور جامع ادارہ جاتی فریم ورک قائم کر دیا۔ اس مقصد کے لیے اے آئی، ڈیٹا اور سافٹ ویئر ماہرین پر مشتمل خصوصی اے آئی سیل تشکیل دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 14 کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، سیاسی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں: شیخ رشید

AI Integration into Governance

حکومتی ذرائع کے مطابق گورننس میں بہتری کے لیے اے آئی کو باضابطہ پالیسی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ جس میں اے آئی انجینئرز، ڈیٹا سائنٹسٹس، ڈیٹا انجینئرز اور سافٹ ویئر ماہرین شامل ہیں۔ حکومت نے اصلاحی راستہ اختیار کرتے ہوئے اے آئی کے لیے ایک مرکزی ماڈل کی منظوری بھی دے دی ہے۔ پنجاب حکومت نے نئی ٹیکنالوجی خریدنے کے بجائے ادارہ جاتی صلاحیت سازی کو ترجیح دیتے ہوئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) میں اے آئی ماہرین کی مستقل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ اس ٹیم میں سلوشن آرکیٹیکٹس، پروگرام منیجرز، ٹیکنیکل لیڈز اور ڈیواپس ماہرین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید وقت دیدیا

Implementation Guidelines

حکومت کی جانب سے واضح ہدایات دی گئی ہیں۔ کہ اے آئی منصوبوں کو محکموں کی اصل ضروریات سے جوڑا جائے گا۔ جبکہ فیصلہ سازی میں متعلقہ محکموں اور اینڈ یوزرز کو مرکزی حیثیت حاصل ہو گی۔ اے آئی سیل ان منصوبوں میں بطور تکنیکی معاون کردار ادا کرے گا۔ ناکام ڈیجیٹل تجربات کے پیشِ نظر نیا گورننس ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔ جس میں اے آئی اور ڈیٹا اینالیٹکس ماہرین کے ذریعے نظام نافذ کیا جائے گا۔ حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ بغیر ادارہ جاتی ملکیت کے ڈیجیٹل سسٹمز کامیاب نہیں ہو سکتے۔

Cost Management and Future Planning

مہنگا نیا ہارڈویئر خریدنے کے بجائے موجودہ انفراسٹرکچر کو مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے لیے ڈیٹا اور سسٹم انٹیگریشن ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔ غیر ضروری اخراجات روکنے کے لیے لاگت سے ہم آہنگ ماڈل کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اے آئی یوز کیسز کے لیے فزیبلٹی، پروٹوٹائپ اور ٹیسٹنگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اے آئی منصوبے وقتی نہیں بلکہ طویل المدتی بنیادوں پر تیار کیے جائیں گے۔ ڈیجیٹل منصوبوں میں نتائج اور آؤٹ پٹس کو لازمی قرار دیتے ہوئے ہر ماہر کی ذمہ داریاں واضح طور پر طے کر دی گئی ہیں۔ حکومت نے ٹیکنالوجی کو گورننس کی معاون قوت بنانے اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو سرکاری نظام کا حصہ بنانے کی پالیسی اپنالی ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...