کمالیہ: مبینہ طور پر شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا
مبینہ طور پر قتل کا واقعہ
کمالیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کمالیہ میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے عوامی پارکس کے تجارتی مقاصد کے استعمال کا کیس، وفاقی آئینی عدالت نے حکم امتناع جاری کر دیا
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ کمالیہ کے علاقے بستی پیراں میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو مبینہ طور پر شادی سے انکار کرنے پر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے ہی باپ انتہائی شرمناک الزام لگانے والے بیٹے کو فیصل آباد پولیس نے حوالات میں بند کردیا
پولیس کی کارروائی
رپورٹس کے مطابق لڑکی کے والد نے ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
والد کا بیان
مقتولہ کے والد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ہمسائے نے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا جس سے انکار پر لڑکے نے ہفتے کی صبح بیٹی کو اغوا کیا اور پھر قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی۔
لاش کی منتقلی اور مقدمہ
پولیس کے مطابق لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔








