کمالیہ: مبینہ طور پر شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا
مبینہ طور پر قتل کا واقعہ
کمالیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کمالیہ میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے کاروبار کے آغاز کے بعد تیزی کا رجحان
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ کمالیہ کے علاقے بستی پیراں میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو مبینہ طور پر شادی سے انکار کرنے پر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان، لکی مروت اور ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 23 خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے
پولیس کی کارروائی
رپورٹس کے مطابق لڑکی کے والد نے ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے سموگ کے بادل نہ چھٹے، آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر برقرار
والد کا بیان
مقتولہ کے والد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ہمسائے نے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا جس سے انکار پر لڑکے نے ہفتے کی صبح بیٹی کو اغوا کیا اور پھر قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی۔
لاش کی منتقلی اور مقدمہ
پولیس کے مطابق لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔








