وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر دلہن بیاہ لائے،دعوت ولیمہ آج ہو گی
جنید صفدر کی شادی کی تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے نواسے جنید صفدر نے دلہن بیاہ لایا ہے۔ جنید صفدر کی ولیمہ کی تقریب آج جاتی امرا فارم ہاؤس رائے ونڈ میں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: کردار، جرأت اور قابلیت پاک فوج کی لازوال اقدار ہیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
نکاح کی تفصیلات
جنید صفدر کا نکاح مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے شیخ سے لاہور میں ہوا۔ نکاح کی تقریب کی شاندار تقریب کی صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشیں کب اور کہاں کہاں ہوں گی؟ محکمہ سمیات نے بتادیا
دلہے اور دلہن کے لباس
دلہا جنید صفدر نے سفید شیروانی، سفید شلوار قمیص اور سفید کلاہ پہنا، جبکہ دلہن شانزے شیخ دلکش سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی عالمی چیلنج، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
بارات کی آمد
اس سے پہلے جنید صفدر کی بارات رائے ونڈ روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچی، جس میں محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب اور صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری شامل تھے۔ دیگر وفاکی و صوبائی وزرا اور ملکی و غیر ملکی مہمان بھی موجود تھے۔
مہندی کی تقریب
واضح رہے کہ گزشتہ شب جنید صفدر کی مہندی کی تقریب جاتی امرا فارم ہاؤس میں ہوئی، جہاں دلہا اور دلہن کا فوٹو شوٹ بھی کیا گیا۔ ولیمہ کی تقریب 18 جنوری کو جاتی امرا میں ہی ہوگی۔








