پاکستان سپر لیگ میں پلیئرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ، ذرائع
پی ایس ایل کے آکشن اور ری ٹینشن کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) گورننگ کونسل کی ورکنگ کمیٹی نے آکشن ڈرافٹ اور ری ٹینشن کے معاملات پر بحث کے بعد پلئیرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان بھی آگیا
اجلاس کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کی ورکنگ کمیٹی کے رات گئے اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن کے حوالے سے بھی فیصلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ میں آپریشن کی تیاری، علاقہ مکینوں کی نقل مکانی کل سے شروع ہوگی
حتمی منظوری
ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں کی حتمی منظوری چئیرمین پی سی بی محسن نقوی دیں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر گورننگ کونسل کا اجلاس طلب کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: اب حکومت خود آپ کو روزگار کیلئے بیرون ملک بھیجے گی، ویزہ سے لے کر ٹکٹ تک کا خرچہ حکومت کرے گی، اپلائی کرنے کا آسان طریقہ
فرنچائزز کی رائے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل چیمپئین لاہور قلندرز نے پلئیرز آکشن کے حق میں ووٹ دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور حیدر آباد نے بھی آکشن کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ پشاور زلمی اور سیالکوٹ نے ڈرا آکشن کے حق میں ووٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ تدارک کیس: ہائیکورٹ نے چیف انجینئر ایل ڈی اے کو طلب کیا
ری ٹینشن کے فیصلے
پانچ پرانی فرنچائزز نے چار ری ٹینشن پر اتفاق کیا، ان میں ایک برانڈ ایمبیسڈر ہو گا۔ ہر کٹیگری میں ایک ایک پلئیر کو نچلی کٹیگری میں لا کر برانڈ ایمبیسڈر بنایا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید سے مل کر کیا پلان بنایا گیا، کن شخصیات سے رابطہ کیا گیا۔۔؟ شہلا رضا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
نئی فرنچائزز کی حکمت عملی
ذرائع کے مطابق، نئی فرنچائزز باقی پلئیرز پول سے اسی طرح کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ دو نئی فرنچائزز نے زیرو ری ٹینشن پر زور دیا، جبکہ باقی پلئیرز پول کا آکشن ہوگا اور فرنچائزز کھلاڑی آکشن میں اٹھائیں گی۔
اگلا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آکشن اور ری ٹینشن کا فارمولا چیئرمین محسن نقوی کو بھجوایا جائے گا اور اگلے ایک دو روز میں اس کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔








