گل پلازہ آتشزدگی میں کوتاہی سامنے آئی تو سخت کارروائی ہوگی: شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں لگی آگ میں کوتاہی سامنے آئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیب کی توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا
سندھ حکومت کا فوری نوٹس
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے فوری طور پر گل پلازہ میں آگ کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویان ملڈر نے برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بتا دی
آگ بجھانے کے اقدامات
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری مشینری رات سے آگ بھجانے میں مصروف ہے، اور آگ لگنے سے کتنا نقصان ہوا اس کا تخمینہ آگ بھجانے کے بعد ہی لگایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ پر اداکارہ ہانیہ عامر کا ردعمل بھی آگیا
آتش زدگی کی شدت
دوسری جانب کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے۔ آگ کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسٹمز میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور ٹیکس چوری کا انکشاف، 100 ارب روپے کا نقصان
آگ پر قابو پانے کی کوششیں
آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں، اور آگ بھجانے کے لیے پانی اور فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔
نقصانات کی تفصیلات
آگ کے باعث گراؤنڈ فلور کی تمام دکانیں جل گئی ہیں۔ گیس لیکج کے باعث عمارت میں دھماکے کے بعد گراؤنڈ فلور پر آگ لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔








