وزیراعلیٰ سندھ کا گل پلازہ میں آتشزدگی کا نوٹس، فوری انکوائری کا حکم
کراچی میں آتشزدگی کا واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے علاقے گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے زیتون کے تیل نے امریکہ میں ہونیوالے مقابلے میں تمغہ جیت لیا
تحقیقات کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو واقعے کی فوری انکوائری کرانے کی ہدایت جاری کی اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے ساتھ ساتھ تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ ویسٹ انڈیز میں گم ہوگئی
متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی
انہوں نے آگ کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکہ سے تعلقات بنانے کیلئے کرپٹو کرنسی کے کاروبار کا استعمال کیا : بھارتی صحافی شیکھر گپتا
زخمیوں کے علاج کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد، عمرسرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ
مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو یہ بھی ہدایت کی کہ گل پلازہ میں موجود فائر سیفٹی انتظامات کی مکمل جانچ کی جائے اور یہ دیکھا جائے کہ آیا فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کیا جا رہا تھا یا نہیں۔ اگر تحقیقات میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ثابت ہوئی تو ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید حکم دیا کہ کراچی کی تمام کمرشل عمارتوں میں فوری طور پر فائر سیفٹی آڈٹ کرایا جائے اور فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔








