مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی بارات کی تصاویر سامنے آ گئیں
جنید صفدر کی بارات کی تصاویر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی بارات کی تصاویر سامنے آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے کچھ نہیں نکلنا، شیخ رشید
شادی کی تقریب
جنید صفدر نے بارات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں، شادی لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پانامہ سکینڈل سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست آئینی بینچ نے نمٹا دی
مشاہیر کی شرکت
شادی میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا ملکی و غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں دو فیملیز آپس میں لڑ پڑیں
نکاح کی تقریب
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا نکاح چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے پڑھایا۔ یاد رہے کہ جنید صفدر کی شادی ن لیگ کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے علی روحیل سے ہوئی ہے۔
شادی کی تفصیلات
بارات کی تصاویر میں جنید صفدر نے سفید رنگ کی شیروانی پہنی ہوئی ہے جبکہ ان کی اہلیہ شانزے علی روحیل نے سرخ عروسی جوڑا پہن رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب آج جاتی امرا میں ہو گی۔








